پاکستان کے سابق مایہ ناز ٹیسٹ کپتان وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر برائے کرکٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اپنے آئینی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے وقار یونس کو اپنا مشیر مقرر کیاہے ۔
وقار یونس نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی جس دوران قومی ٹیم سےمتعلق مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وقار یونس نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے تاہم آپ کو بتاتے چلیں کووہ ماضی میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں ۔
کرکٹ کمنٹیٹر اور قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے امور کی نگرانی کریں گے۔
ان میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ، قومی سلیکشن کمیٹی، کوچز کے معاملات اورکھیل کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔
دوسری جانب محسن نقوی بطور چئیرمین پی سی بی قومی کرکٹ کے انتظامی معاملات پر نظر رکھیں گے۔