عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد قیمت دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 78اعشاریہ 86ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی اے کروڈ آئل کی قیمت 75ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے ۔
تجزیہ کاروں کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی چین کی معیشت میں سست روی کی وجہ سے ہوئیں۔