اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما شہباز گل کے بھائی کو دو روز میں بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے بھائی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس کا حکنمامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری دفاع کا رویہ غیرسنجیدہ اور سست روی افسوسناک ہے، ان کا یہ رویہ ایسے کیس میں ہے جہاں ایک لاپتہ شہری کی زندگی خطرے میں ہے۔
حکمنامہ میں کہا گیا کہ شہباز گل کے بھائی کو 2 اگست تک بازیاب کر کےعدالت پیش کیا جائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت کیلئے کیس دستیاب بینچ کے سامنے مقرر کریں ۔