معروف اداکارشہریارمنور نے ساتھی اداکارہ ماہین صدیقی سے شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
پوڈ کاسٹ ودفریحہ الطاف میں انٹرویو کے دوران اداکارشہریار منور نے اپنی شادی سےمتعلق گردش کرتی افواہوں پرخاموشی توڑتےہوئےکہا کہ شادی اوررشتے کو لے کر وہ محتاط رہنا چاہتے ہیں اس بارے میں زیادہ تفصیل سے بات نہیں کرنا چاہتے۔
اداکارکی جانب سےکہا گیا کہ وہ اورماہین اورگھر والے بہت خوش ہیں،انہوں نے اظہار تشکرکیا اور مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی۔
خیال رہےکہ دسمبر میں شہریار ماہین صدیقی کی شادی کی خبریں حال ہی میں وائرل ہوئیں،جس پرمداحوں کی جانب سے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب وائرل ہونےوالےپرانے انٹرویو کےکلپس میں اداکار نےسماجی مسائل کی بھی عکاسی کی،ویڈیو کلپ میں انہوں نےنوجوانی سے پاکستانی مردوں پرعائد جذباتی دباو اور دوہرےمعیارات پربات کی۔کہا کہ لڑکوں کو رونا یا دردکا اظہارنہ کرنا سکھایا جاتا ہے،جو جذباتی لاتعلقی کا باعث بنتا ہے۔