لیفٹننٹ کرنل (ر)اکبرحسین کو فیلڈ کورٹ مارشل کے تحت سزا سنادی گئی،
(پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق فیلڈ کورٹ مارشل کے تحت جرم ثابت ہونے پر 14سال سزا سنائی گئی،پاک فوج کے سابق افسر کو فوجی افسران کو بغاوت پر اکسانے پرسزاسنائی گئی
آئی ایس پی آر کےمطابق سزا سنانے کے بعد ان کا رینک بھی 26جولائی سے ضبط کرلیاگیا۔
بیرون ملک موجود سازشی وانتشاری ٹولے کا ایک اور اہم کارندہ بے نقاب
اکبرحسین نے 9 مئی واقعات کےدوران عوام کو انتشار اورشرپسندی پر اکساتے ہوئے ملک دشمنی کا عملی مظاہرہ کیا۔
اکبرحسین بیرون ملک بیٹھ کرمسلسل پاک فوج کیخلاف جھوٹا اورمنفی پروپیگنڈا کرتا نظر آتا ہےحالانکہ ماضی میں وہ خود بھی اسی فوج کا حصہ رہ چکا ہے۔
ریٹائرمنٹ کےبعدمُلک دشمن عناصرکی ایما پراکبرحسین اپنے ہی ملک کیخلاف کھڑا ہوگیا،اکبرحسین پاک فوج کا نام استعمال کرتے ہوئے فارن فنڈنگ بھی حاصل کرتارہا۔
اکبرحسین کی جانب سےایکس اکاؤنٹ پرخیبر پختونخواہ میں بدامنی اور سول وار کی جھوٹی خبریں شیئر کی جاتی رہیں۔
جبکہ بلوچستان میں ہونےوالےدہشتگردی کےواقعات کا الزام بھی فوج پرلگا دیا جاتا ہے،یہ بھگوڑے شرپسند ملک دشمنی میں اس حدتک گرچکے ہیں کہ پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈوں کو بھی شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اکبر حسین پرغداری اورفارن فنڈنگ پرکام کرنے کے الزامات بےشمارشواہد اور ثبوتوں سےثابت ہوچکے ہیں