گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی شبیر بلوچ کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔
پاک فوج کےتعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق سپاہی شبیربلوچ شہیدکی نمازِ جنازہ گوادرمیں اداکی گئی جس میں وزیرِداخلہ بلوچستان، پاک فوج کے افسران، جوانوں،سِول اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کے بعد شہید کے جسدِ خاکی کو آبائی علاقے روانہ کردیا گیا،جہاں شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزترجمان پاک فوج کی جانب سےبتایاگیاتھاکہ گوادر میں پُرتشدد ہجوم نےسیکیورٹی ڈیوٹی پرمامور سیکیورٹی فورسز کےاہلکاروں پرحملہ کردیا تھا جس سے ایک سپاہی شہید ہوگیا تھا۔