متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے آئی پی پیز سے معاہدوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی بننی چاہیے۔ جو آئی پی پیز سے معاہدوں کی حقیقت عوام کے سامنے لائے۔ صرف غیر ملکیوں نہیں بلکہ آئی پی پیز معاہدوں کا حصہ پاکستانیوں کی بھی جانچ پڑتال ہونی چاہیے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں دو طبقات ہیں ایک جو 90 فیصد بجٹ کے لیے پیسہ اکٹھا کرتے ہیں اور دوسرے خرچ کرتے ہیں۔ ایسے حالات میں شہر تو کیا صوبہ بھی نہیں چل سکتا۔ کراچی میں پولیس اور چور دونوں غیر مقامی ہیں۔