مسلسل بارشوں سے کوہالہ مظفر آباد روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ تواتر سے جاری ہے۔ اہم شاہراہ ٹریفک کے لئے فی الحال بند ہے۔
ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق گذشتہ شب بارش کے بعد مٹی آنےسے سڑک دوبارہ بند ہو گئی ، چئیرمین این ایچ اے کی ہدایات پر روڈ کھولنے کی کوششیں جاری ہیں ، این ایچ اے کا عملہ اور بھاری مشینری ملبہ ہٹانےمیں مصروف ہیں۔
ترجمان کے مطابق کوہالہ مظفر آباد روڈ پر ٹریفک بحالی میں مزید وقت لگے گا،عوام اس شاہراہ پر سفر سے فی الحال گریز کریں۔