آزاد کشمیر ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
موسلادھار سے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں لوئرسیرلہ نالہ اوربرنالہ بھپرگئے پانی لوگوں کے گھروں اوربازاروں داخل ہوگیا، بھمبر سے رنڈیام روڈ پر کھوہی والی رابطہ پل ٹوٹ گیا۔
صوابی میں بھی بارش سے نالوں میں طغیانی،گوہاٹی ، ادینہ اور گاؤں زیدہ چار افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
سیالکوٹ میں بارش سے نشیبی علاقے اور اہم سڑکیں زیر آب آگئیں۔ نیکاپورہ، غوث پورہ، اردو بازار اور ریلوے روڈ پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔
دوسری جانب بھمبر، مردان ، جہلم اور فیروز والہ میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔