شوگرملزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شوگرانڈسٹری کوفاضل ذخیرےکے اخراجات کی وجہ سے بھاری نقصان کا سامنا ہے،حکومت پاکستان چینی برآمد کرنے کی اجازت دے۔
پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن(پی ایس ایم اے) کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق چینی کی بین الاقوامی قیمتیں مسلسل نیچےگِررہی ہیں،پالیسی فیصلہ نہ ہونےسےملک کوپہلےہی30کروڑڈالرکانقصان ہوچکا،حکومت تصدیق شدہ12لاکھ میٹرک ٹن اضافی اسٹاک کی برآمدکی اجازت دے۔
شوگرملزایسوسی ایشن(پی ایس ایم اے) کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ نومبرکےآخرتک اضافی اسٹاک بڑھ کر15لاکھ میٹرک ٹن ہوجائےگا،آنےوالے کرشنگ سیزن میں بہت کم وقت رہ گیاہے، شوگرانڈسٹری کافی عرصےسےسرپلس چینی برآمدکرنےکی اپیل کررہی ہے۔
پی ایس ایم اےکے جاری کئے گئے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ شوگرانڈسٹری کوفاضل ذخیرےکے اخراجات کی وجہ سے بھاری نقصان کا سامنا ہے،شوگرانڈسٹری کو اضافی اسٹاک کےباعث درپیش مالی مسائل بےقابو ہوتےجارہے ہیں۔
وزیرصنعت وپیداوارنےچینی کی قیمتوں کوبرقراررکھنےمیں پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن(پی ایس ایم اے) کی کوششوں کوسراہا ہے۔