غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جوں و کشمیر میں امن کی بحالی کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہے۔ کشمیریوں کی مزاحمت میں صرف دو ماہ کے دوران 11 بھارتی فوجی ہلاک ہوچکے جبکہ مودی سرکار اپنے کالے کرتوتوں کی دنیا کی نظریں ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزام تراشیاں کر رہی ہے ۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف غیور کشمیری شدید مزاحمت کررہے ہیں۔ 16 جولائی کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈا میں چار بھارتی فوجی مارے گئے ۔ ضلع کٹھوعہ میں حملے کے بعد کارروائی میں 5 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ 27 جولائی کو ضلع کپواڑہ میں ے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک افسر سمیت 4 فوجی زخمی ہوئے۔
اپنی ناکامی چھپانے کیلئے مودی سرکار پاکستان پر مضحکہ خیز الزام تراشیوں کا وطیرہ اپنائے ہوئے ہے۔ اس سے پہلے “پلوامہ ڈرامہ “کا بھی الزام پاکستان پر لگایا گیا اور اس بات کی تصدیق خود بھارتی سیاستدانوں نے کی کہ یہ مودی کی ایک بھونڈی سازش تھی، جس کا مقصد اپنی سیاست چمکانا تھی۔