افغانستان سے بازیاب ہونے والے مردان کے بچوں کو پاکستان منتقل کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان سے بازیاب ہونے والے مردان کے بچوں کو پاکستان منتقل کرکے گزشتہ رات والدین کے حوالے کردیا گیا۔ تخت بھائی سے 5 سالہ موسیٰ کو افغان کرایہ دارنے اغوا کر کے افغانستان منتقل کیا تھا۔ کاروائی میں تخت بھائی کی رہائشی 12 سالہ بچی سعدیہ بھی برآمد ہوئی، سعدیہ ایک ہفتے قبل ساڑو شاہ سے اغواء ہوئی تھی۔
افغان اداروں کی مشترکہ کاروائی میں دونوں بچے افغانستان کے صوبہ خوست سے بازیاب کرلیے گئے، پولیس کے مطابق بچے کو علاقے میں مقیم افغان کرایہ دار نے اغوا کرکے افغانستان منتقل کیا تھا، بچوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا۔