وزیرٹرانسپورٹ سے مذاکرات کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے تین دن سے جاری پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرٹرانسپورٹ گڈزٹرانسپورٹرز کے اکبری منڈی ہڑتالی کیمپ میں پہنچے اور بلال اکبرخان نے مطالبات جلد منظورکرنے کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ پیرکوتمام مسائل حل کردیئے جائیں گے ۔
گڈز ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وزیرٹرانسپورٹ کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔
بلال اکبرخان نےمسائل بروقت حل کرنے کیلئے ٹرانسپورٹرز اورمحکمہ ٹرانسپورٹ کے اشتراک سے رابطہ کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا ۔