کابینہ ڈویژن نے آئن لائن ہیکنگ کے خطرے کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو خبردار کر دیاہے ۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیاہے کہ مشکوک ای میلز اور واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے ہیکنگ کا الرٹ جاری کیا تھا،حملہ آور مختلف نمبرز کے ذریعے سرکاری افسران کو نشانہ بنارہے ہیں، افسر کی ڈیوائس تک رسائی کے لئے حملہ آور خاص فارمیٹ فائل بھیجتا ہے، سرکاری افسران ان نمبروں سے آنے والی کوئی بھی فائل ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔ کابینہ ڈویژن نے سرکاری افسران کیلئے مشکوک موبائل فون نمبر بھی جاری کردیے۔