جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضامندی ظاہر کردی ہے ۔
صدر مملکت نے گزشتہ روز بطور ایڈہاک جج جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے پہلے رضامندی جبکہ بعد میں منصب سنبھالنے سے معذرت کی تھی۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں مظہر عالم خیل سے دوبارہ رائے لینے کا فیصلہ کیا تھا۔