کیپٹن محمد سرور شہید (نشانِ حیدر)کے 76ویں یومِ شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔
آج کیپٹن محمد سرورشہید کا یومِ شہادت پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے، دن کا آغازمساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کےساتھ ہوا، علماء نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔
علماء کرام کاکہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں ہم سب پر قرض ہیں“شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا،جو قومیں اپنے شہداء کی تکریم نہیں کرتیں وہ ذلیل و رسوا ہو جاتی ہیں۔
علماء کرام کا یہ بھی کہنا تھا کہ”شہداء کی قربانیاں ہمیں اتحاد اوریگانگت کا درس دیتی ہیں،شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، آزاد فضاء میں سانس لینا ہمارے شہداء کی قربانیوں کے ہی مرہونِ منت ہے۔
شہید کیپٹن محمد سرورشہید دھرتی کا بہادر بیٹا تھا جو ہمیشہ ہر دل میں زندہ رہے گا۔