بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر ہربجھن سنگھ کا چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے پاکستان مخالف بیان سامنے آگیا۔
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے زہر اگلنے لگے اور ایونٹ کے پاکستان میں انعقاد کی مخالفت کردی۔
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ میرا سوال ہے کہ بھارت پاکستان کیوں جائے ، پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے میرے تحفظات ہیں۔
ہر بھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ان کے حالات ایسے ہیں کہ آئے دن کچھ نہ کچھ کام ہوتا ہے اور واردات ہوتی ہے اس لئے میرا نہیں خیال کہ پاکستان جانا محفوظ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کا موقف بالکل درست ہے ، کھلاڑیوں کی حفاظت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے جو اسٹینڈ لیا ہے میں اس کو اسپورٹ کرتا ہوں۔