پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آبادمیں احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عامر مغل نے سماء نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی طرف سےآج اسلام آبادمیں احتجاج کی اجازت نہیں ملی، جس کے باعث تحریک انصاف نے آج اسلام آبادمیں احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد کے ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عامرمغل کا کہنا ہے کہ ابھی تک عدالت نےاحتجاج کےحوالےسےتحریری اجازت نہیں دی،آج دوپہر3بجےاحتجاج کی کال دےرکھی تھی،
اجازت کاقانونی راستہ اپنایااورڈی سی کو23جولائی کودرخواست دی،ڈی سی کی طرف سےاجازت نہ ملنےپراسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع کیا، ابھی تک عدالت نےاحتجاج کےحوالےسےتحریری اجازت نہیں دی۔