بنگلہ دیش کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ پر مشاورت آئندہ ہفتے ہوگی۔
ذرائع کےمطابق ٹیسٹ اسکواڈ میں متعددتبدیلیوں کا امکان ہے،محمدہریرہ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت متوقع ہے،فہیم اشرف،وسیم جونیئر،صائم ایوب،نعمان علی کا جگہ بنانا مشکل ہے۔
امام الحق اورصاحبزادہ فرحان میں سےکوئی ایک شامل ہوگا،عامرجمال اورحسن علی کی فٹنس کا جائزہ لینے کےبعد فیصلہ ہوگا
ریڈ بال ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کی پاکستان واپسی پرٹیسٹ اسکواڈ کوفائنل کیا جائے گا۔