وزارت توانائی نے گیس کے شعبے کے نقصانات عوام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے تحت آئندہ ہفتے سے گیس کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
حکام کے مطابق سوئی ناردرن کے ٹیرف میں 415 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے 417 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا۔ اوگرا پہلے ہی منظوری دے چکی،فیصلہ وفاقی حکومت نے کرنا ہے۔
حکام وزارت توانائی کے مطابق گیس سیکٹر کا سالانہ نقصان 350 ارب ہے جبکہ مجموعی گردشی قرض 2700 ارب تک پہنچ چکا۔ ایل این جی اور قدرتی گیس کے درآمدی ٹیرف کے فرق کو بھی ختم کیا جائے گا۔