نائب امریکی صدر کاملا ہیرس نےبیان میں کہا غزہ میں معصوم شہریوں کی اموات پرخاموش نہیں رہیں گی۔
کاملا ہیرس کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سےواشنگٹن ملاقات ہوئی۔ جس میں انہوں نےکہا غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنےکا وقت آگیا ہے،انہوں نےمسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل پر بھی زور دیا۔
ملاقات کےبعد ڈیموکریٹک کی متوقع امیدوارنائب امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئےکہا غزہ میں نوماہ کےدوران جو ہوا وہ تباہ کن ہے،غزہ کے شہری کئی مرتبہ بےگھرہوئے،ہم فلسطینیوں کےدکھوں کےسامنے بےحس نہیں ہو سکتے،میں اس معاملے پرخاموش نہیں رہوں گی۔