پی ٹی آئی کی26 جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کےلئے درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیئے ۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے استفسار کیا آپ کی تو پہلے بھی ایسی درخواست لگی تھی اس کا کیا بنا ؟ درخواست گزار عامر مغل کے وکیل شعیب شاہین نے جواب دیا چیف جسٹس کی عدالت میں درخواست تھی جو منظور ہوگئی تھی ۔
جمعہ کو پریس کلب کے باہر پرامن مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں جو ایک گھنٹے کا ہو گا ، ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی مگر اس پر شنوائی نہیں ہوئی ۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ضلعی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی ۔