عالمی منڈی میں خام تیل کی قمیتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے قریب ہونے کی توقعات کی وجہ سے جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی
برینٹ کروڈ کی قیمت ستمبر کے لئے 63 سینٹ یا 0.8 فیصد کم ہوئی اور نئی قیمت 81.08 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخوں میں 63 سینٹ یا 0.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 76.96 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے اور مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران تیزی آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تو خام کی تیل کی قیمتیں مزید کم ہوسکتی ہیں۔