بنوں میں آج اور کل کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنربنوں کاکہنا ہےکہ اسلحہ کی نمائش،گاڑیوں میں کالےشیشوں کے استعمال اور ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔
خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہےبنوں جرگہ کےمطالبات اور دیگر امور پر غور ہوگا۔اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کریں گے۔
اجلاس میں بنوں واقعہ اوراس کے بعد صورتحال پرغورکیا جائے گا، بنوں جرگہ کے مطالبات بھی کمیٹی میں پیش کئے جائیں گے۔