امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں امریکا کوئی پوزیشن نہیں لیتا۔
پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت اور انسانی حقوق کے احترام پر زور دیتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں امریکا کوئی پوزیشن نہیں لیتا۔
میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر رویہ اپنانا چاہیے۔