اپوزیشن ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پنجاب اسمبلی کے گیٹ پرعلامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا ۔
لاہور پنجاب اسمبلی کےباہر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے صوبائی ارکان اسمبلی نے بانی چیئرمین عمران خان کی اڈیالہ جیل سے رہائی کیلئے علامتی بھوک ہڑتال کا کیمپ لگا دیا، پولیس نے دھرنے کیلئےمنگوائی گئی کرسیاں، دریاں اور دیگر سامان روک لیا۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے لگائے گئے علامتی بھوک کیمپ میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ پولیس فوری طورپرہمارا سامان چھوڑے اگر سامان نہ چھوڑا گیا تو بھوک ہڑتالی کیمپ کا دائرہ کار وسیع کردیا جائیگا۔
بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کیلئےتحریک انصاف کے کارکن بھی پہنچنا شروع ہوگئے، کیمپ میں شرکت کیلئےاپوزیشن لیڈراحمدخان بھچر،میاں اعجاز شفیع موجود تھےڈپٹی اپوزیشن لیڈرمعین قریشی، احمد مجتبی، نادیہ فاروق کھر اوردیگر ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے۔