ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
01 تا 23 جولائی 2024 کے دوران ڈیرہ مرادجمالی، بارکھان، پشین، چمن، نوشکی، ژوب اور مستونگ کے مختلف علاقوں میں 632 ملین سے زائد مالیت کی غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔
ضبط شدہ اشیاء میں ایرانی ڈیزل 28,310 لیٹرز، 2652 ٹائرز، سگریٹس 287 کارٹنز اور چینی و یوریا کھاد 14 میٹرک ٹن شامل تھیں۔
دیگر اشیاء جن میں نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں، چائینہ سالٹ اور موبائل فونز شامل تھے، کو بھی ضبط کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔
اسمگلرز یہ اشیاء ٹرکوں، مسافر بسوں اور خفیہ راستوں کے ذریعے اسمگل کر رہے تھے، جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان کی جانب سے ناکام بنادیا گیا۔