فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جائیدادوں کی نئی قیمتیں مقرر کرے گا، جس کے بعد جائیداد کی قیمتوں میں اوسطاً اضافہ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آنے والے دنوں میں 50 سے زائد شہروں میں نئے نرخوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ جس کے بعد جائیداد کی قیمتوں میں اوسطاً اضافہ ہوگا جبکہ جائیداد کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کی تقریبا90 فیصد لانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی تبدیلی کے باعث ایف بی آر نے گزشتہ سال پراپرٹی ویلیوایشن ریٹس میں اضافہ نہیں کیا۔ املاک کی قیمتیں، جو اس وقت مارکیٹ ویلیو کا تقریباً 75 فیصد ہیں، متوقع مارکیٹ ریٹ کے 90 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔ ٹیکس اتھارٹی اس سے قبل 2018، 2019، 2021 اور 2022 میں چار مرتبہ جائیداد کی قیمتوں کو ایڈجسٹ کر چکی ہے۔