پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان میتھیوملرکا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کی رپورٹ دیکھی ہے،اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر تشویش ہے، ۔
ترجمان میتھیوملر نےکہا کسی بھی ترجمان کی گرفتاری پر مجھےذاتی حیثیت میں تشویش ہوتی ہے،ہم جمہوری اقدار، انصاف اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں،حکومت پاکستان کو آئین کی روشنی میں ان اقدارکا احترام کرنا چاہیے۔