بھارت میں ایک 8 سالہ لڑکی نے کسی بات پر ناراضی کے بعد گھر کے دروازے پر ’’والد برائے فروخت‘‘ کا اشتہار لگا دیا اور نیچے قیمت بھی لکھ دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایکس (ٹوئٹر) پر میلانچوہولک نے ایک تصویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گھر کے دروازے پر ایک اشتہار لگا ہوا، جس پر درج ہے ’’والد برائے فروخت، قیمت دو لاکھ روپے، مزید معلومات کیلئے گھنتی بجائیں‘‘۔
A minor disagreement and 8-year-old decided to put up a Father For Sale notice out of our apartment door.
— Melanchoholic (@Malavtweets) October 2, 2023
Methinks I am not valued enough. 😞 pic.twitter.com/Epavc6gBis
والد کی جانب سے پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’’چھوٹی سی تلخی پر ایک 8 سالہ لڑکی نے ہمارے گھر کے دروازے پر والد برائے فروخت کا اشتہار لگا دیا۔
میلانچوہولک نے اس کے ساتھ طنزاً یہ بھی لکھا کہ ’’میرا سمجھتا ہوں میری قیمت کافی کم رکھی گئی ہے‘‘۔
ایکس پر یہ پوسٹ 2 اکتوبر کی صبح لگائی گئی تھی، جسے تقریباً 30 ہزار افراد نے دیکھا اور دلچسپ تبصرے بھی کئے۔