استحکام پاکستان پارٹی کےصدراور وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ،نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان سےصدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان اور لیگی رکن قومی اسمبلی سردارمحمدیوسف نےاسلام آبادمیں ملاقات کی ہے، عبدالعلیم خان نے ایمل ولی خان کو دیر کے ضمنی الیکشن میں اے این پی کی کامیابی پر مبارکباد دی ۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ مانسہرہ سے بابو سر ٹاپ تک موٹروے کی تعمیر اولین ترجیح ہے، مانسہرہ سے گلگت تک تیز تر روڈ نیٹ ورک گیم چینجر ثابت ہوگا، موٹرویز پر اوور لوڈنگ والے ٹرک اور ٹرالرز کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔
سیاسی رہنماوں نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہر علاقے میں بلا امتیاز کارروائیاں ہونی چاہیے، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ایکشن کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ساری قوم یک آواز، قلع قمع ہونا چاہیے، ملک بھر میں دہشت گردی کو ہر صورت جڑ سے اکھاڑنا ہو گا،لانگ ٹرم بنیادوں پر سیاسی پالیسیوں کو استحکام ملنا چاہیے،ملکی ترقی کے لئے سیاسی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
رکن قومی اسمبلی سردار محمد یوسف نے بھی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس دوران سردار یوسف نے وفاقی وزیر کو دورہ مانسہرہ کی دعوت دی ۔