پاکستان تحریک انصاف کے 11 ارکان نے اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کو اسمبلی داخلے پر پابندی لگانے کیخلاف قانونی نوٹس بھیجوا دیا۔
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے11 ارکان نے پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگانے پرسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمداحمدخان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے، نوٹس اراکین کو اسمبلی میں داخلے سے روکنے پر دیا گیا۔
Legal Notice to Speaker Punjab Assembly by Farhan Malik on Scribd
اپوزیشن اراکین کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کے 11 اراکین کے داخلے پر پابندی بلاجواز اور من مانی ہے، پارلیمانی جمہوریت کے اصولوں اورقانون کی حکمرانی کو مجروح کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی نے 11 اپوزیشن ارکان نے نوٹس کے متن میں مطالبہ کیا کہ میں اراکین کی معطلی کوواپس لیا جائے۔