معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پرطیارے میں بیٹھنے سے روک دیا گیا, پولیس راحت پاکستانی گلوکار کو اپنے ساتھ بردبئی کے پولیس اسٹیشن لے گئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے سابق مینجر نے ان کے خلاف دبئی میں کیس کر رکھا ہے ، راحت فتح علی خان کو فی الحال باضابطہ گرفتار نہیں کیا گیاہے ۔
راحت فتح علی خان کا رد عمل
راحت فتح علی خان نے ایئر پورٹ پر روکے جانے کے معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سوال جواب کئےگئےدرخواستیں دی گئیں وہ کوئی بھی دےسکتاہے،میں گرفتارنہیں ہوا اورناہی ایسا واقعہ ہوا،ائیرپورٹ پرعام سی چیکنگ اورسوال جواب ہوئے۔
میوزک ڈائریکٹر فاروق راو کا کہناتھا کہ راحت فتح علی خان دبئی میں ہیں گرفتارنہیں ہوئے،راحت فتح علی خان دبئی میں اپنےگانوں کی ریکارڈنگ کررہےہیں۔