وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ ہمیں پنجاب کی تاریخ کی نالائق ترین اور نکمی اپوزیشن ملی ہے،خود ہی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کراتےہیں خود ہی گیٹ پر تماشا لگاتے ہیں،تماشا ہی لگانا تھا تو اجلاس پر عوام کے ٹیکس کا پیسا کیوں خرچ کروایا؟ریکوزیشن دیکر اجلاس کا بائیکاٹ کرنیوالی یہ دنیا کی پہلی نالائق ترین اپوزیشن ہے،
عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ 9مئی کےجن دہشتگردوں کوجیل میں ہوناچاہیےوہ اسمبلی گیٹ پرہلڑبازی کررہےہیں،اس فسادی ٹولے کا ایجنڈا ملک میں فساد پھیلانا ہے،9مئی کے سہولت کار اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وقت آگیا ہے، یہ ٹولا ملکی سیاست پر سیاہ ترین دھبا بن چکا ہے،انتشاری ٹولے کو انجام تک نہیں پہنچانے تک استحکام آئے گا اور نہ خوشحالی آئے گی ۔