پولیس نےڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمرکوہنی ٹریپ والی مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان ریکارڈ کرلیا۔
ملزمہ نےاپنےبیان میں کہا کہ خلیل الرحمان قمرسے10سے15دن تک بات ہوئی، تصاویر کا تبادلہ ہوا،انہوں نےملنے کاکہا تب میں نے گھر بلا لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ملزمہ آمنہ عروج گوجرانوالہ کی رہائشی،ہائی پروفائل افرادکو جھانسہ دیکر بھاری رقوم بٹورتی ہے،پولیس حکام کا کہنا ہےکہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سےجانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
خیال رہےکہ پاکستان کےمعروف ڈرامہ نگار اورشاعر خلیل الرحمان قمر کے ساتھ 15 جولائی کو ڈکیتی اور تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔
ایف آئی آر کےمطابق آمنہ عروج نامی خاتون ملزم نےخلیل الرحمان قمر کو فون کر کےگھر بلایا کہ وہ ان کے ساتھ ڈرامہ بنانا چاہتی ہےتاہم،جب ڈرامہ نگار خاتون کے گھر پہنچےتو وہاں مسلح افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔
اغوا کےبعد ملزمان نے خلیل الرحمان قمر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کا موبائل ، گھڑی اور نقدی بھی چھین لی۔
ملزمان نےخلیل الرحمان قمر سے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ڈھائی لاکھ روپے بھی ٹرانسفر کروائے اور پھر انہیں ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ویران علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔