تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 51 پیسے کا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی 27 پیسے سستا ہوا جو 278 روپے 40 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 13 پیسے پر آگیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ طے ہونے پر روپے پر پریشر کم ہوا جس کے نتیجے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بحالی ریکارڈ کی گئی ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 50پیسے کی سطح پر مستحکم رہا۔
ایک ہفتے میں دوسری بڑی کرنسیوں کی قیمت میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے ، یورو 76 پیسے سستا ہونے کے بعد 304.24 روپے، برطانوی 1 روپے 91 پیسے کی کمی سے 361.62 روپے پر آگئی۔ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 6 پیسے کمی سے 76.29 روپے جبکہ سعودری ریال 7 پیسے کم ہوکر 74.51 روپے پر آگیا۔