پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آنا چاہتی تو کوئی مسئلہ نہیں، ہم بھارت کے بغیر کھیل لیں گے۔
سماء کے پروگرام ’ زور کا جوڑ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر حسن علی ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کہ بھارتی ایسا کیوں کرتے ہیں، ہم لوگ وہاں جا کر کرتے ہیں، کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔
فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ اگر ہم سابق کھلاڑیوں یا بھارتی میڈیا کی بات کریں جو پاکستان آ کر کھیلنے کی مخالفت کرتے ہیں تو دوسری جانب ان کے بہت سے ایسے کھلاڑی بھی موجود ہیں جو پاکستان آ کر کھیلنا چاہتے ہیں جیسے کے روہت شرما ہیں۔
حسن علی کا کہنا تھا کہ لہٰذا اس کا یہ مطلب نہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آنا چاہتی، کھلاڑی آنا چاہتے ہیں مگر بھارتی بورڈ کی اپنی ایک پالیسی ہے، تاہم، جیسے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی نے کہا کہ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی تو انشاء اللہ یہاں ہی ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آنا چاہتی تو کوئی مسلئہ نہیں، ہم بھارت کے خلاف کھیل لیں گے۔