گورنرکے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بنوں واقعے کے بعد بھی صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس نہ بلایا جاسکا۔ خیبرپختونخوا میں لاقانونیت کا راج ہے۔
مانسہرہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں لاقانونیت کا راج ہے، امن وامان کی سنگین صورتحال پر صوبائی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے، بنوں واقعے کے بعد بھی صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس نہ بلایا جاسکا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کا مینڈیٹ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے چوری کیا ہے، مولانافضل الرحمان پی ٹی آئی سے انتقام لے رہے ہیں۔