لفظی بیان بازی کے بعد معاملہ قانونی نوٹس میں تبدیل ہوگیا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ایک ارب روپے ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور نےوکیل کے ذریعے ورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈیکو ایک ارب روپے ہتک عزت کا قانونی نوٹس بجھوا دیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا نے ٹی وی پروگرام میں یہ دعوی کیا تھا کہ وزیراعلیٰ نے ایپکس کمیٹی اجلاس میں عزم استحکام آپریشن کے مسودے پر دستخط کئے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا کے بے بنیاد الزامات کی بناء پر انکو ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا جا تا ہے۔
نوٹس کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا اپنا بیان واپس لیکر سر عام معافی مانگیں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔