اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن میں ملکی معیشت کی بحالی کے لیےحکومت پاکستان کے بڑے اقدامات اُٹھا جارہے ہیں۔
آٹا، چینی،کھاد اورتیل جیسی اہم اشیاء کی اسمگلنگ کےباعث عوام کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کےخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
7جولائی تا14 جولائی کے دوران ملک بھر سے 62.79 میٹرک ٹن چینی، 16 میٹرک ٹن آٹا،1205 سگریٹ کے سٹاکس، 14 کپڑے کے تھان اور 0.03 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔
متعلقہ اداروں نےپشاورسے0.74میٹرک ٹن جبکہ کوئٹہ سے62.05میٹرک ٹن چینی برآمد کی،ملتان سے 136، کراچی سے789 جبکہ کوئٹہ سے280سگریٹ کے سٹاکس برآمدکئے،ملتان سے10جبکہ کوئٹہ سے4کپڑے کےتھان برآمد ہو ئے،ملتان سے 0.002، کراچی سے 0.02 اور کوئٹہ سے 0.008 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا۔
یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 3245 میٹرک ٹن کھاد، 297.436 میٹرک ٹن آٹا، 34729.07 میٹرک ٹن چینی، 316334 سگریٹ کے سٹاکس، 149626 کپڑے کے تھان اور 6.859 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے
متعلقہ ادارے ملک کو مشکل وقت سےنکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔