محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں آج بھی بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق شہرقائد کا مطلع آج جزوی ابرآلود اور سمندری ہوائیں جزوی بحال ہوگئی۔ سمندری ہوائیں کم ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔
آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 79فیصد ہے، شمال مغربی سمت سے7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔