پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پرخرابی سے پاکستان میں مائیکروسافٹ صارفین بھی متاثر ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی)پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ سائبرسیکیورٹی فراہم کنندہ کراؤڈاسٹرائیک میں خرابی سےآئی ٹی کی بندش ہوئی ہے، متاثرہ پی سی اورسرورزاسٹارٹ اپ کےبچاؤکیلئےریکوری بوٹ لوپ میں چلےگئے۔
پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ خرابی کے باعث کچھ انٹرنیٹ خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں، کراؤڈاسٹرائیک کی ویب سائٹ کےمطابق مسئلےکی نشاندہی کےبعددرست کردیاگیا،صارفین اپنےسپورٹ پورٹل سےسافٹ ویئر ری اسٹورکرتے ہوئےاپ ڈیٹ کرلیں۔