اسلام آباد میں احتجاج پر بیٹھی تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان 4 نکات پرمذاکرات کامیاب ہوگئے، تحریک لبیک نے دھرنا ختم کر دیا۔
وفاقی حکومت کیساتھ تحریک لبیک پاکستان کامعاہدہ طے پا گیا ہے،معاہدےپر حکومت کی جانب سےمشیرسیاسی امورراناثنااللہ اوروزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑکےدستخط ہیں جبکہ ٹی ایل پی کی طرف سےڈاکٹرشفیق امینی اورعلامہ غلام عباس فیضی کےدستخط ہیں۔
معاہدہ میں طے پایا ہے کہ پاکستان اسرائیلی صدرکودہشتگردکہتاہے،عالمی برادری بھی دہشتگردقراردے،عالمی برادری فلسطین میں ہونےوالےمظالم کافوری سدباب کرے،حکومت 31جولائی تک ایک ہزارٹن غذائی اورطبی امدادفلسطین روانہ کرےگی۔
TLP Agreement with Govt by Farhan Malik on Scribd
حکومت نے ٹی ایل پی کیساتھ معاہدہ میں کہا کہ فلسطین کیلئےامدادی کی فراہمی کےسلسلےکوبلاتعطل جاری رکھاجائےگا،ٹی ایل پی حکومتی امدادکےساتھ اپنے نمائندگان بھی غزہ بھیجےگی،غزہ میں شدیدزخمیوں کوپاکستان میں مکمل طبی امدادفراہم کی جائےگی۔
معاہدہ میں مزید لکھا گیاکہ حکومت سرکاری سطح پراسرائیلی مددگارکمپنیزاورمصنوعات کاستعمال نہیں کرےگی،حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کیلئےاپنی کوششوں کومزیدتیزکرےگی۔