وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان سے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ،اور امریکی بزنس گروپس کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا ۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات و نجکاری عبدالعلیم خان نے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم سے ملاقات میں کہا ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز میں ہی کئی مواقع بھی میسر ہیں، امریکا سے بزنس کمیونٹی کی پاکستان میں سرمایہ کاری خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہر ممکن سہولت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ نے کہا امریکا میں ہزاروں پاکستانی مقیم ہیں اور زرمبادلہ پاکستان کے لئے اہمیت کا حامل ہے، شاہراہوں اور موٹرویز میں بڑے پیمانے پر بہتری لانا چاہتے ہیں۔
عبدالعلیم خان اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا ایک دوسرے کے لئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار بھی کیا ۔