سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی،چیف جسٹس کے نامزد 4 میں سے 3 ججز نے انکار کردیا۔
ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججزکی تعیناتی پرجسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج بننےسےمعذرت کرلی ہے،اس سے قبل جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقر پہلے ہی ایڈہاک جج بننے سے انکار کر چکے ہیں
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کےلیےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔
جسٹس (ر) مقبول باقر نے بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی
واضح رہےکہ 16جولائی کو سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سےمعذرت کرلی،اپنےفیصلے سےجوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔
سابق جسٹس مشیر عالم نے جوڈیشل کمیشن کے نام خط میں لکھا تھا کہ اللہ نے انھیں ان کی حیثیت سےزیادہ عزت دی ہے،ایڈہاک جج کی نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی، اس سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔