وفاقی وزیر برائےسرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان نےسری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئےتمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی رہائی میں ذاتی دلچسپی لینے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے اظہار تشکر کیا ہے،کہاکہ آپ کا یہ کارخیرپاکستانی قیدیوں اور ان کےخاندانوں کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔
اخراجات کی ادائیگی کےبعدکئی برس سےسری لنکامیں قید پاکستانی وطن واپس آ سکیں گے،وزارت داخلہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی کےلیےسری لنکن حکام سے رابطے میں تھی۔
سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں واپس لانے کا فیصلہ
اخراجات اورمالی ادائیگیوں میں دشواری کےباعث پاکستانی قیدیوں کی رہائی میں تاخیرہوئی،اب پاکستانی قیدی ضروری کارروائی مکمل کرکےجلد وطن واپس آسکیں گے۔