امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ صحافی چاہے امریکا میں ہوں، پاکستان میں یا غزہ میں وہ ہمارے دل کے قریب ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان ویدان پٹیل نے کہا کہ صحافیوں کو تحفظ ملنا چاہیے اور انہیں اپنا کام کرنے دینا چاہیے۔ امریکا منتقل کے منتظر افغان شہریوں سے متعلق سوال پر ویدانت پٹیل نے کہا کہ اس معاملے میں تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ویزہ پراسس کا معاملہ جلد حل کرنے کی کوشش کر رے ہیں۔