چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس خان لغاری کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ، توانائی بحران سے متعلق سینیٹ ہول کمیٹی اجلاس کی طلبی سمیت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مشاورت کی گئی ۔
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بریفنگ میں اویس خان لغاری نے توانائی کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا کہا سینٹ میں رولنگ کے مطابق جب کہیں گے میں کمیٹی آف ہول ہاؤس کے سامنے محکمے اور بجلی کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دونگا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سردار اویس لغاری نے انڈس ہائی وے راجن پور سے ڈیرہ اسمعٰیل خان براستہ جام پور ،ڈیرہ غازی خان ڈبل روڈ کے منصوبے ،روہتکیوں کو محفوظ بنانے اور لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی کو مستفید کرنے کیلئے ڈیم کے منصوبوں پر اتفاق بھی کیا ۔