معروف کمپنی فاطمہ فرٹیلائزر اور پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل والیٹ جاز کیش کےدرمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔
ادائیگی کےنظام کی ڈیجیٹلائزیشن کی راہ ہموارکرتے ہوئے ایس آئی ایف سی ملک بھر کے کسانوں کے لیےمزید جامع، موثر،اورخوشحال مستقبل کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
اس تعاون کا مقصد اُن کسانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اور معیشت میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہےجنہیں مقامی بینکوں تک رسائی حاصل نہیں
فاطمہ فرٹیلائزر اورجاز کیش کے درمیان شراکت داری محفوظ، تیز اور قابل اعتماد ترسیل میں سہولت فراہم کرے گی جس سے کسانوں کیلئے پیسے کے لین دین میں آسانی میسر آئیگی۔
یہ معاہدہ سرسبز پاکستان فارمر ایپ کوبھی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے قابل بنائے گا
جاز کیش کے ڈیجیٹل پیمنٹ سلوشن سے کسانوں کو مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل ہو گی جو پہلے ان کی دسترس سے باہر تھی۔
جاز کیش کے مضبوط ڈیجیٹل ادائیگی کا اقدام زرعی شعبے میں کسانوں اور سٹیک ہولڈرز کے درمیان اعتماد کو فروغ دے گا اور لین دین کو محفوظ بنائے گا
ڈائریکٹرمارکیٹنگ فاطمہ فرٹیلائزر کا کہنا ہےکہ جازکیش کے ساتھ یہ شراکت داری زرعی ادائیگی کے ماحولیاتی نظام کو تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے
کسان جوہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں کو ڈیجیٹل مالیاتی آلات فراہم کرکے ہم نہ صرف معیشت کے فروغ میں ان کی شمولیت کو بڑھا رہے ہیں بلکہ ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں
یہ مفاہمتی یادداشت پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے ایک تبدیلی کے سفر کا آغاز ہے جس کی پیروی دیگر صنعتیں بھی کرسکتی ہیں۔