سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا روس اور فرانس کے صدور سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزارت خارجہ کےمطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدرولادی میرپوتن اور فرانسیسی صدرایمانول میکرون سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطوں میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا جس میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال سمیت روس اور یوکرائن کے مابین کشیدگی کےحوالے سے گفتگو کی گئی۔
دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نےفلسطینی علاقے خان یونس میں سعودی وزارت خارجہ نے خان یونس کےعلاقے میں سکول کو نشانہ بنانےکی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کیےجانے والےحملوں میں دسیوں معصوم شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔
سعودی وزارت خارجہ نےحملوں کی پرزور مذمت کی سعودی عرب نے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سےمسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
اس ضمن میں سعودی عرب نے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی افواج کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔